احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز جمع کروانے کا سلسلہ آج بھی جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز جمع کروانے کا سلسلہ آج پھر جاری ہے۔

جانچ پڑتال کے بعد نیب ریفرنسز جج محمد بشیر کی عدالت میں جمع ہونا شروع ہوئے ہیں۔

رجسٹرار احتساب عدالت اور نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر کے ساتھ ریفرنسز کے قانونی پہلوؤں پر سماعت جاری رکھی۔

احتساب عدالت نمبر 1 میں 6 ریفرنسز کا ریکارڈ جانچ پڑتال کے بعد جمع کروایا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت نمبر 2 میں1ریفرنس کا ریکارڈ جانچ پڑتال کے بعد جمع کروایا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے ریفرنسز پر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع نیب کے مطابق آج تقریباً 15ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروانے کا ہدف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوشش ہے آج مجموعی طور پر 59 ریفرنسز کا ریکارڈ عدالت میں جمع ہو جائے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top