اقوام متحدہ کے اہلکار سے فون چھینے جانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

کراچی: اقوام متحدہ کے اہلکار سے فون چھینے جانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

کراچی میں اقوام متحدہ (یو این) کے اہلکار سے موبائل فون چھینے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے بوٹ بیس پر کارروائی کے بعد یو این اہلکار سے موبائل چھینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں اسٹریٹ کرمنلز نے سگریٹ کمپنی کے سیلز مین سے سگریٹ کے کارٹن لوٹ لیے، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top