الیکشن سے قبل 16 میڈیا تنظیموں نے سیاسی جماعتوں کو خط لکھ دیا

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے 16 میڈیا تنظیموں نے سیاسی جماعتوں کو مشترکہ خط لکھ کر آزادی صحافت کے حق میں ٹھوس اقدامات کا عزم کرنے کی اپیل کی ہے۔

میڈیا تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں منشور میں آزادی اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کا عزم شامل کریں، پاکستان میں صحافیوں اور میڈیا کے خلاف جرائم میں چھوٹ بہت زیادہ ہے، 10 سال میں صحافیوں کے قتل کے 96 فیصد واقعات میں کوئی سزا نہیں ہوئی۔

مشترکہ خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ میڈیا پریکٹیشنرز اور معاونین کے خلاف جرائم کی شرح اور اس میں چھوٹ تشویشناک ہے، یہ صورتحال صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے انتہائی خطرہ ہے۔

مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتِ حال شہریوں کو جاننے اور معلومات تک رسائی کے حق سے بھی محروم کرتی ہے، آئین پاکستان کا آرٹیکل 19 اور 19 اے اس حق کی ضمانت دیتا ہے، صحافت اور صحافتی آزادی کے دفاع سے متعلق گیند اب سیاسی جماعتوں کے کورٹ میں ہے۔

میڈیا تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں پاکستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی بھرپور حامی رہی ہیں، سیاسی جماعتیں آزادی اظہار کے آئینی حقوق برقرار رکھنے میں ثابت قدم رہی ہیں، سیاسی جماعتیں ہمارے مطالبات پر غور کریں اور واضح طور پر بیان دیں۔

مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں بیان دیں کہ پریس کی آزادی، معلومات کے حق اور صحافیوں کے حقوق کا دفاع کریں گی اور بذریعہ قانونی فریم ورک میڈیا کے خلاف جرائم میں چھوٹ کو ختم کریں گی اور صحافیوں کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top