
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن 90 دن میں کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شعیب شاہین اور ن لیگی رہنما احسن اقبال نے شرکت کی۔
دوران گفتگو شعیب شاہین نے کہا کہ ہم الیکشن وقت پر کرانے کےلیے عدالتوں میں جاچکے ہیں۔ 90 دن میں الیکشن کرانے کےلیے ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دوران گفتگو تجویز دی کہ نومبر کے آخری ہفتے میں الیکشن کروالیں۔