امام کعبہ نے بھی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کو محفوظ قرار دیا، نگراں وزیر اعظم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ امام کعبہ نے بھی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کو بالکل محفوظ قرار دیا ہے۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے ہر طبقے کو اس قومی فریضے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کیلیے ہر کسی کو اس مقدس مشن کا حصہ بننا ہوگا۔ علماء، اساتذہ، والدین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو انسداد پولیو آگہی مہم کا حصہ بنایا جائے۔ 

نگراں وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ ملک سے پولیو کے موذی مرض کے خاتمے تک بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے ملک کے تین اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی کی اطلاع ہے وہاں خصوصی مہم چلائی جائے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top