
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے نگراں حکومت سے مستونگ دھماکے کے متاثرین اور شہداء کے لیے پیکج کی درخواست کی گئی ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ امید ہے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان مستونگ دھماکے کے متاثرین کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ نے نگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے شہداء کے لیے 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ پیکج دیا جائے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔