ایم ڈی کیٹ دوبارہ منعقد کروانے کی منظوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ نے ایم ڈی کیٹ دوبارہ منعقد کروانے کی منظوری دے دی۔

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کے اجلاس میں سیکریٹری اعلیٰ تعلیم ارشد خان ایم ڈی کیٹ امتحان میں نقل کےطریقہ کار اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری اعلیٰ تعلیم ارشد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ایم ڈی کیٹ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ نگراں کابینہ نے ٹیسٹ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام دوبارہ متعقد کروانے کی منظوری دی ہے۔

سیکریٹری اعلیٰ تعلیم ارشد خان نے بتایا کہ پچھلے ایم ڈی کیٹ کو منسوخ کردیا گیا ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top