
رحیم یار خان میں اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے مزید 3 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے 3 شہری اغواء کاروں کی کال پر سستا ٹرک خریدنے جا رہے تھے، داؤ والا چیک پوسٹ پر اینٹی ہنی ٹریپ سیل انہیں نے روک لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سندھ کے کچے کے علاقے میں جا رہے تھے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک پولیس نے 220 شہریوں کو ہنی ٹریپ ہونے سے بچایا ہے۔