ایک ہمسائے کا اس دہشت گردی میں ہاتھ ہے: جان اچکزئی

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی— فائل فوٹو
نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی— فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ ایک ہمسایہ ہے جس کا اس دہشت گردی میں ہاتھ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں جان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے پورا نیٹ ورک ہے جس کے پیچھے جانا ہو گا۔

ان کا ملک میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں اضافہ ہو گا۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ریاست دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کرے گی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top