بجلی چوری کیخلاف آپریشن، 10 ہزار افراد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اعداد و شمار بتاتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوروں سے وصولی 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 23 ہزار 152 ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریکوری میں لیسکو 3 ارب 85 کروڑ20 لاکھ روپے کے ساتھ سرِ فہرست ہے، جہاں 10 ہزار ایف آئی آرز  درج کرائی گئی ہیں۔

سیکریٹری پاور نے بتایا کہ حیسکو نے 2 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کیے ہیں اور پیسکو نے 2 ارب 42 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے 

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیپکو نے اب تک 1 ارب 63 کروڑ روپے کی اور میپکو نے 1 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے۔

راشد لنگڑیال نے یہ بھی بتایا کہ بجلی چوری کےخلاف مہم میں پنجاب سے 8 ہزار 900 افراد کو پکڑا گیا جبکہ سندھ اور خیبر پختون خوا میں صرف 725 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top