بجلی کا بل نہ بھرنے پر کسٹمز ہاؤس حیدرآباد کی بجلی کاٹ دی گئی، ترجمان حیسکو

بجلی کا بل نہ بھرنے پر کسٹمز ہاؤس حیدرآباد کی بجلی کاٹ دی گئی، ترجمان حیسکو

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل نہ بھرنے پر کسٹمز ہاؤس حیدرآباد کی بجلی کاٹ دی گئی۔

ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ بل نہ بھرنے پر ایف بی آر کالونی اور بجلی تقسیم کار کمپنی این ٹی ڈی سی کالونی کی بجلی بھی کاٹ دی گئی۔

حیسکو کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کالونی حیدرآباد پر 7 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔

 ترجمان حیسکو نے مزید کہا کہ کسٹمز ہاؤس پر 53 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، جبکہ ایف بی آر پر بجلی کے بل کی مد میں 7 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top