بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان میں بجلی کے نادہندگان اور بجلی چوروں سے کروڑوں روپے کی وصولی اور ہزاروں کنکشن منقطع کیے جانے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی۔

کیسکو حکام کی جانب سے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی بتائی جارہی تھی۔

سات ستمبر سے اب تک کیسکو حکام تین ہفتوں کے دوران بجلی چوروں سے جرمانے کی مد میں 7 کروڑ 53 لاکھ روپے اور 14 ہزار سے زائد نادہندہ صارفین سے51 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کیے جاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ پانچ ہزار سے زائد کنکشن منقطع کئے ہیں، ان تمام کارروائیوں کے باوجود صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی۔

کوئٹہ میں آٹھ گھنٹے، ضلعی ہیڈکواٹرز میں 12 اور زرعی فیڈرز پر 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کیسکو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو لوڈشیڈنگ سے مستثنی کرے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top