بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، گاڑی سے 35 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 30 سے35 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

صوبائی نگراں وزیر داخلہ زبیر جمالی نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے دھماکا خیز مواد کو برآمد کرنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نگراں وزیرِ داخلہ نے متعلقہ اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شہر کو بڑی تباہی سے بچایا، جس پر متعلقہ اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top