تحریک انصاف کا یوٹرن، دھرنا کیس فیصلے کی حمایت کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف جس فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست لے کر سپریم کورٹ گئی تھی، اب اسی فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دھرنا کیس میں فیض حمید کے خلاف بھی کارروائی ہوتی ہے تو ہوجائے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ دھرنا نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تو حامد خان گروپ کے ساتھ پہلے ہی قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے حق میں تھا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غلطیاں کیں جن کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔

اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ کیا نظرثانی کی اپیل کسی کے کہنے پر کی؟ شعیب شاہین نے اس کا جواب دینے سے انکار کیا اور کہا کہ ان کے پاس اس کی تفصیلات نہیں، لیکن یہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، اس پر من و عن عملدرآمد ہونا چاہیے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top