جشنِ عید میلاد البنیﷺ پر کل کراچی میں 40 جلوس نکالے جائینگے

--فائل فوٹو
–فائل فوٹو

جشنِ عید میلاد البنیﷺ کے موقع پر کراچی میں کل 3 بڑے جلوس سمیت 40 سے زائد جلوس نکالے جائیں گے۔

عید میلاد البنیﷺ کا پہلا جلوس ڈھائی بجے کھارادر سے نکلے گا جو ایم اے جناح روڈ سے مسجد گلزار حبیب تک جائے گا۔

دوسرا جلوس ڈھائی بجے میمن مسجد کھارادر سے نکلے گا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا آرام باغ جائے گا جبکہ تیسرا جلوس 3 بجے میمن مسجد کھارادر سے نکلے گا اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلوس کے موقع پر ایم اے جناح روڈ کو بند کر دیا جائے گا اور جلوس کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ کے اطراف کی گلیاں اور سڑکیں بھی بند رہیں گی۔

علاوہ ازیں کراچی سمیت ملک بھر میں شہریوں نے گھروں پر میلاد اور نعت خوانی کی محافل کا بھی اہتمام کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل ملک بھر میں 12 ربیع الاوّل مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top