سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہنگو اور مستونگ میں دھماکوں کی مذمت

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہنگو اور مستونگ میں دھماکوں کی مذمت

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگو کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے  4 افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مساجد کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج، رینجرز اور پولیس کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مستونگ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی بھی پرزور مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شامل معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملے پر غمزدہ ہوں۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top