سعودی عرب پاکستان سے مزید تربیت یافتہ ورکرز درآمد کرنا چاہتا ہے، فہد الباش

سعودی عرب پاکستان سے مزید تربیت یافتہ ورکرز درآمد کرنا چاہتا ہے، فہد الباش

پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین فہد الباش کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سے مزید تربیت یافتہ ورکرز درآمد کرنا چاہتا ہے۔

نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے فہد الباش نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سب سے موزوں ترین ملک ہے۔

اس موقع پر فہد الباش نے کہا کہ سعودی عرب میں 20 فیصد افرادی قوت پاکستان سے ہے جبکہ پاکستان کاروبار کے لیے ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top