عدالتی وقت کے ضیاع پر وکیل پر 1 لاکھ روپے جرمانہ

سپریم کورٹ----فائل فوٹو
سپریم کورٹ—-فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جائیداد کے کیس میں عدالتی وقت کے ضیاع پر وکیل غلام فرید پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ بے بنیاد اور فضول مقدمے بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا، عدالت عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کرتی ہے، درخواست گزار نے ماضی میں بھی بے بنیاد اور من گھڑت مقدمے بازی کی، انہیں جرمانہ ہوا، ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کی جائے، ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم موجود ہے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے فضول مقدمے بازی پر درخواست گزار کو اس سے قبل 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top