علی محمد خان سمیت 4 رہنما پی ٹی آئی ترجمان مقرر

علی محمد خان -  فوٹو بشکریہ علی محمد خان انسٹاگرام
علی محمد خان –  فوٹو بشکریہ علی محمد خان انسٹاگرام

علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان سمیت 4 رہنماؤں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔ 

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شعیب شاہین اور رؤف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ 

اعلامیے میں بتایا گیا کہ نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ رؤف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top