لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج

لال حویلی— فائل فوٹو
لال حویلی— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی۔

عدالتِ عالیہ میں لال حویلی آپریشن کے خلاف شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے 2 اکتوبر کو تمام ریکارڈ طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لیے گزشتہ ہفتے آپریشن شروع کیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد لال حویلی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top