لیسکو نے کروڑوں کے نادہندہ سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے نام بتادیے

لیسکو نے کروڑوں کے نادہندہ سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے نام بتادیے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سرکاری اور پرائیوٹ نادہندہ اداروں کی فہرست جاری کردی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) شاہد حیدر نے ریکوری مہم تیز کرنے کےلیے بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق سی ای او لیسکو نے کہا ہے کہ نادہندگان سے رقوم وصول کر کے طے شدہ ٹارگٹ حاصل کئے جائیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق نادہندہ اداروں میں لاہور ہائیکورٹ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، گنگا رام اسپتال لاہور، پنجاب سروس کمیشن اور پنجاب ایگریکلچر شامل ہیں۔

لیسکو ترجمان کے مطابق گنگا رام اسپتال 5 کروڑ 95 لاکھ 40 ہزار اور لاہور ہائیکورٹ 5 کروڑ 90 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔

ترجمان کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی 5 کروڑ 86 لاکھ 92 ہزار اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی 5 کروڑ 70 لاکھ 16 ہزار سے زائد کی نادہندہ ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لیڈی ایچیسن اسپتال 4 کروڑ 56 لاکھ 74 ہزار اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 4 کروڑ 56 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کا بجلی بل کا نادہندہ ہے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق پنجاب سروس کمیشن 4 کروڑ 53 لاکھ86 ہزار  اور  پنجاب ایگریکلچر 9 کروڑ 77 لاکھ 72 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top