لیسکو چیف کا میٹر چوری، جلنے پر بھی ایف آئی آر درج کرنے کا نوٹس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف نے میٹر چوری اور جلنے پر بھی ایف آئی آر درج کرنے کا نوٹس لے لیا۔

 لیسکو ذرائع کے مطابق دو جگہ میٹر جلنے، ایک جگہ میٹر چوری ہونے پر صارفین نے دفتر اور تھانے میں درخواستیں دے رکھی تھیں۔

لسیکو حکام نے صارفین کے خلاف ایف آئی آر اور بل واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس صارف کا میٹر جلا ہو یا چوری ہوا ہو اس کا میٹر فوری تبدیل کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق لیسکو چیف نے کہا کہ کسی افسر کو زبردستی ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایات نہیں دیں۔

لاہور: بجلی چوروں کیخلاف 18ویں روز بھی آپریشن جاری

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف 18ویں روز بھی آپریشن جاری ہے، بجلی چوری کے 462 کنکشن پکڑے گئے اور 203 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے کنکشنز میں ایک انڈسٹریل، 3 زرعی، 19 کمرشل اور 439 رہائشی تھے، جبکہ 18 دن میں 6253 مقدمات درج اور 499 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 

گیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

دوسری جانب گوجرانوالہ میں گیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 67 بجلی چور پکڑے گئے اور 54 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ اب تک 938 بجلی چوروں پر سوا 8 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

بہاولپور: 9 بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر درج

ادھر بہاولپور میں 9 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے 78 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کی گئی ہےاور بجلی چوری میں ملوث 190 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سیالکوٹ کے علاقے رنگ پورہ میں کارروائی کر کے فیکٹری میں گھریلو میٹر پر بجلی چوری پکڑ لی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالک گرفتار  کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمرشل ٹیرف کی چوری سے نقصان کا تخمینہ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

فیصل آباد: 330 بجلی چور گرفتار

فیسکو ریجن کے اضلاع میں 91 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، بجلی چوروں کو 98 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

فیسکو ترجمان کے کا کہنا ہے کہ فیسکو ریجن سے 18روز میں مجموعی طور پر 1702 بجلی چور پکڑے گئے اور 47 لاکھ 48 ہزار سے زائد یونٹس کی چوری پر 20 کروڑ91 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ مجموعی طور پر 1547 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے، 330 بجلی چور گرفتار اور 6 کروڑ 7 8لاکھ سے زائد کی ریکوری کر لی گئی ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top