مردان میں بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر/ خیبر پختونخوا ریسکیو 1122
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر/ خیبر پختونخوا ریسکیو 1122

خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

مردان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹی ایم اے کالونی میں  پیش آیا، جس میں 3 خواتین کو  قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر بیٹے نے ماں اور 2 بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین میں ماں اور اس کی 2 بیٹیاں شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے کے محرکات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top