مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں

مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر پارٹی کارکنوں نے مریم نواز کا استقبال کیا۔

مریم نواز اہم پارٹی میٹنگز میں شرکت کےلیے چند روز قبل لندن گئی تھیں۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے لندن کے 4 روزہ دورے کے دوران اپنے بھائی حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top