مریم نواز پاکستان واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز لندن میں اپنی قیام گاہ ایون فیلڈ ہاؤس سے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز لندن میں چار روز قیام کے بعد آج پاکستان روانہ ہو رہی ہیں۔

مریم نواز نے لندن کے چار روزہ دورے میں اپنے بھائی حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ملاقات میں ہوا۔ 

مریم نواز پاکستان پہنچ کر نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔ 

وہ لندن سے براستہ عرب امارات پاکستان روانہ ہوں گی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top