
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اصل خوشی تب ہوگی جب پورا میو اسپتال اپ گریڈ ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ابن سینا ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریا کی اپ گریڈ حصوں کا افتتاح کردیا۔
محسن نقوی نے اس دوران ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریا میں سہولتوں کا جائزہ لیا اور کھانے پینے کی اشیاء کا معیار چیک کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریڈنگ روم انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا بن گیا ہے، اس کا خیال رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے، اصل خوشی تب ہوگی جب پورا میو اسپتال اپ گریڈ ہو جائے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ امید ہے 31 جنوری تک میو اسپتال اپ گریڈ ہوجائے گا، اسپتال کا آؤٹ ڈور بھی نیا بنایا جائے گا۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اسپتال کی اپ گریڈیشن کےلیے جتنے فنڈز درکار ہوئے مہیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹر نہیں ہیں، ڈاکٹرز کو لانا ہے خواہ بیرون ملک سے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔