
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ادارے کی نجکاری سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو جوابی خط لکھ دیا۔
سیکریٹری پی آئی اے نے اسٹاک ایکسچینج کو جوابی خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی ایکٹیو لسٹنگ نجکاری کی کا اعلان وفاقی حکومت نے کیا ہے، پی آئی اے نے ایسی کوئی معلومات نہیں دیں جس کا شئیرز کی قیمتوں پر اثر ہو۔
خط میں کہا گیا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے نجکاری پر کوئی آفیشل بیان نہیں دیا، نجکاری سے متعلق خبریں حکومتی ذرائع سے ہی آتی ہیں، انتظامیہ کا عمل دخل نہیں ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ امید ہے کہ نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے انتظامیہ کی وضاحت کافی ہوگی، اس معاملے پر حکومتی وزراء نے بھی پریس کانفرنس کی ہے۔
سیکریٹری پی آئی اے نے کہا کہ ایک خبر میں نگراں وزیراعظم کا بیان بھی بتایا گیا ہے، فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کیلئے جاری اشتہار بھی نجکاری کے عمل کا ہی حصہ ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ اگلے چند ہفتوں میں نجکاری کے معاملے پر کچھ حتمی حقائق سامنے آ سکتے ہیں، پی آئی اے نے اسٹاک ایکسچنج قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔