نمازِ جمعہ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 35 زخمی

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

خیبر پختون خوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او ہنگو کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گر گئی، 30 سے 40 افراد چھت کے ملبے تلے دب گئے۔

ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ پولیس، ریسکیو اہلکار اور اہلِ علاقہ موقع پر موجود ہیں، ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملبے سے 3 افراد کی لاشوں اور 12 زخمیوں کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، باقی افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات کی مذمت

دوسری جانب بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے ہنگو میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

دھماکے کی رپورٹ طلب

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہنگو دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی اور ریسکیو اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کو امدادی کاموں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے کہا ہے کہ ہنگو کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top