نوجوان کا قتل، ورثاء کا لاش رکھ کر احتجاج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالہ کے علاقے علی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا، جس کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث چندا قلعہ چوک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جی ٹی روڈ پر لاہور سے اسلام آباد جانے والا ٹریفک بلاک کر دیا گیا۔

ورثاء اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی 24 گھنٹے میں گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔

 مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد چندا قلعہ چوک میں ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top