
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا بیانیہ واضح ہے، پارٹی کسی کشمکش کا شکار نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپسی پر ملک کے تمام مسائل کا حل تجویز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالیہ گفتگو عام آدمی کے مسائل کے حل پر مبنی تھی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 2018 میں لاڈلے کو اتار کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے، سابقہ الیکشن کے پیچھے جو بھی قوتیں تھیں، اُن کا احتساب ضرور ہونا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہر سیاسی جماعت سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، کسی سے نہیں ڈرتے، جو 9 مئی اور سائفر کے پیچھے تھے، وہ اب بھگتیں، ہم نے تو اپنے نہ کردہ گناہوں کی سزا بھگت لی۔