پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لایا گیا، نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ کھلنڈروں کے ٹولے کو  پاکستان پر مسلط کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لا کر کھڑا کیا گیا۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے سیاسی صورت حال پر گفتگو کی، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔

نواز شریف نے کہا کہ کھلنڈروں کے ٹولے کو  پاکستان پر مسلط کیا گیا، جب تک سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قمر باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ، عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔

اس سے قبل شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، گوجرانوالہ میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ گوجرانوالہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا اس لیے لندن آئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں ہو رہی ہیں، آج نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے بات بھی ہو گی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top