
اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی شوگر ملز اسکینڈل کے شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے شریک ملزم ڈاکٹر خرم شہزاد سمیت 4 ملزمان کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔
سابق ڈپٹی سیکریٹری صنعت ڈاکٹر خرم شہزاد، سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صنعت راؤ پرویز، سرکاری افسران نواز چیمہ اور عماد الدین کی بھی ضمانت منظور ہوئی ہے، عدالت نے ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
عدالت میں ملزمان کی جانب سے عامر سعید راں اور مختار احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کی وساطت سے رہائی کے لیے درخواست دائر کی۔
ایف بی آر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان نے شوگر ملز کا پیداواری کوٹہ بڑھایا، جس سے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی رحیم ریا خان ملز کو فائدہ دیا گیا۔
اس پر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ پیداواری کوٹہ بڑھانے سے تمام شوگر ملز کو فائدہ ہوا۔