پی آئی اے کی نجکاری روکنے کیلئے آج اجلاس ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر سی بی اے یونین پیپلز یونٹی نے آج سہ پہر 3 بجے اجلاس طلب کر لیا۔

اس حوالے سے پیپلز یونٹی کا کہنا ہے کہ اجلاس پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں سی بی اے دفتر میں ہو گا۔

صدر پی آئی اے سی بی اے ہدایت اللّٰہ خان کے مطابق اجلاس میں نج کاری کے خلاف تحریک چلانے پر غور ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اثاثوں کی نج کاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

صدر پی آئی اے سی بی اے ہدایت اللّٰہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری نہیں ہونے دی جائے گی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top