چند روز قبل مستونگ میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا میرا جسم زخم زخم ہے، حمد اللّٰہ

چند روز قبل مستونگ میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا میرا جسم زخم زخم ہے، حمد اللّٰہ

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے ہنگو اور مستونگ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے  ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل مستونگ میں اُن پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس سے اُن کا جسم زخمی ہے، آج ہنگو اور مستونگ کے سانحات نے اُن کا دل زخمی کردیا۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا کشت و خون ریاست اور قوم کے لیے بڑا امتحان ہے، قوم کے ان امتحانات کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اب صرف مذمت کافی نہیں۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top