چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کیخلاف توہینِ عدالت، سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رازق سنجرانی کے خلاف توہینِ عدالت کیس میں  جوائنٹ سیکریٹری پیٹرولیم، جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریکارڈ سمیت بلا لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کی ٹائپ ون رہائش کی الاٹمنٹ کے معاملے پر توہینِ عدالت کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار نے سماعت کی۔

چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی اپنے وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی کے ہمراہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل عدالت میں پیش ہوئے۔

رازق سنجرانی کے وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ رازق سنجرانی نے بطور ایم ڈی کمپنی رہائش کی درخواست دی جو منظور ہوئی۔

عدالت نے سوال کیا کہ حکومت کو رہائش کا کرایہ کون ادا کرتا ہے؟

وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی نے بتایا کہ حکومت کو رہائش کا کرایہ سیندیک میٹل کمپنی 2013ء سےادا کر رہی ہے۔

 جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ 2013ء میں حکومت نے 3 سال کے لیے رہائش رازق سنجرانی کو الاٹ کی، انہوں نے 2013ء سے اب تک رہائش کیسے اپنے پاس رکھی؟

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رازق سنجرانی کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کل 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top