
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اٹک جیل سے لے کر پولیس نفری اڈیالہ جیل کےلیے روانہ ہوگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل لے جانے والے اسلام آباد پولیس کے قافلے میں 15 گاڑیاں، 2 بکتر بند اور 1 ایمبولینس شامل ہیں۔
پولیس کی نفری عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اٹک جیل سے براستہ موٹر وے اڈیالہ جیل منتقل کر رہی ہے۔