
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ورلڈ میری ٹائم ڈے پر خصوصی پیغام دیا ہے۔
ایڈمرل محمد امجد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کا موضوع ’مارپول کے 50 سال، ہمارا عزم جاری ہے‘ رکھا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ سمندرکی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے یہ بھی کہا کہ اس دن کا مقصد سمندری آلودگی کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔