چین کی سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، وزارت منصوبہ بندی

چین کی سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،  وزارت منصوبہ بندی

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین کی سی پیک میں نئے منصوبے شامل نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور چین سی پیک کا دائرہ مختلف شعبوں میں وسیع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، سی پیک کی بدولت پاکستان کے انفرا اسٹرکچر، توانائی، ٹرانسپورٹ میں بہتری آئی ہے، چین اور پاکستان سی پیک تعاون کو آبی وسائل، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، سیاحت کے شعبوں تک توسیع دینے پر کام کر رہے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ گیارہویں جے سی سی میں ان منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ ورکنگ گروپ میں لاکر حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا تھا، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ساحلی علاقوں میں سی پیک کے مختلف منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top