
آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار کو روکتے ہوئے ڈی ایس پی مستونگ نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی جی پولیس نے مستونگ دھماکے کے بارے میں اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بدا منی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا دھماکے میں ملوث عناصر اور پشت پناہی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کاحکم دیا ہے، دھماکے سےجانی نقصان کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
آئی جی پولیس نے بتایا کہ مستونگ دھماکے میں 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔