کراچی آرٹس کونسل میں قیدیوں کے فن پاروں کی نمائش

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

آرٹس کونسل کراچی میں سینٹرل جیل کے اشتراک سے قیدیوں کے فن پاروں کی 3 روزہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ یہ ایک منفرد نمائش ہے، جیل جا کر ایسا کام کیا جاسکتا ہے جس سے گھر چلایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں نے جیل میں رہ کر یہ کام سیکھا ہے، یہاں گمنام آرٹسٹ ہیں، ان کا کام دیکھ کر خوشی ہوئی۔

پیپلز پارٹی رہنما یہ بھی کہا ہے کہ ان میں بہت ساری پینٹنگز لوگوں نے خرید لی ہیں، اعجاز نامی قیدی کی پینٹنگز ڈیڑھ لاکھ کی ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نمائش کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے کہ جیل میں رہتے ہوئے ایسے فن پارے بنائےگئے، بدقستی سے ہمارے ہاں جیل کانظریہ یہ ہے کہ وہاں لوگ بگڑتے ہیں لیکن یہ نمائش دیکھ کر بہت حیرت ہوئی ہے۔

معروف ادیب انور مقصود نے بھی آرٹس کونسل میں جاری تین روزہ قیدیوں کے فن پاروں کی نمائش کا دورہ کیا اور کہا کہ میں نے نمائش دیکھی بہت خوبصورت کام ہے قیدیوں میں بہت سے فنکار ایسے ہیں جن کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

اس موقع پر سینئیر رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر نے نمائش کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیل کی دیواریں انسان کے تخلیقی ذہن کو قید نہیں کرسکت، یہ نمائش اس بات کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کو امید آگے بڑھاتی ہے، جیل کے باہر تو نا امیدی ہے، لیکن جیل کے اندر امید ہے۔

واضح رہے کہ اس 3 روزہ نمائش کا افتتاح سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کیا تھا۔ 

نمائش میں دیواروں پر جا بجا خوبصورت خطاطی اور آئل آن کینوس پر جلوے بکھیرتی تصاویر آویزاں دکھائی دیں۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top