کراچی ایئر پورٹ پر 2 ماہ سے انڈونیشیا کا طیارہ موجود

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ پر 2 ماہ سے کھڑے انڈونیشیا کے طیارے کو پارکنگ سے پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے پی آئی اے کے انجینئرز نے کام شروع کردیا ہے، انڈونیشین طیارے کی مرمت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے کرنی ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق یہ انڈونیشیا کی گرودا انٹرنیشنل ایئر لائن کا اے ٹی آر 600-72 طیارہ ہے جو 26 جولائی کو سری لنکا کے راجہ پاکسے ایئر پورٹ ہمبنٹوٹا سے کراچی پہنچا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا تاہم دبئی کے لیے ٹیک آف کرنے پر انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق 9 سال پرانا طیارہ کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا روانہ ہو گئے تھے، جس کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top