کراچی میں شہری کو ہیپناٹائز کر کے لوٹ لیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں شہری کو ہیپناٹائز کر کے لوٹ لیا گیا۔

متاثرہ شخص کے بھائی نے بیان دیا ہے کہ ملزم نے بھائی کو بہانے سے بلایا کہ اس کا کارڈ اے ٹی ایم میں پھنس گیا ہے جس کے بعد ملزم کے کہنے پر بھائی نے اپنا کارڈ اور پاس ورڈ اس کے سامنے مشین میں ڈالا۔

متاثرہ شخص کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزم نے دھوکے سے بھائی کا اے ٹی ایم کارڈ لیا اور کار میں فرار ہوگیا۔

متاثرہ شخص کے بھائی کے مطابق ملزم نے جناح ایوینیو پر اے ٹی ایم سے 40 ہزار روپے نکلوا لیے، بھائی کا کارڈ بلاک کرا دیا ہے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top