کیرتھر کے آئی بیکس کی بیماری دوسرے علاقوں میں پھیلنے لگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے پہاڑی سلسلے کیرتھر میں آئی بیکس کی اموات تھم نہ سکیں، مزید 9 آئی بیکس مردہ حالت میں پائے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کیرتھر کے آئی بیکس پی پی آر نامی وبائی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، ان میں پھیلنے والی یہ بیماری دوسری پہاڑی علاقوں کے آئی بیکس میں بھی پھیل رہی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی بیکس کی اموات روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے جا رہے، کیرتھر میں اب تک ہزار سے زائد آئی بیکس مر چکے ہیں جبکہ آفیشل ریکارڈ میں اب تک 200 سے زائد آئی بیکس کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

کنزرویٹر محکمۂ جنگلی حیات سندھ جاوید مہر کا کہنا ہے کہ مردہ آئی بیکس کے نمونے 2 لیبارٹریز بھجوائے تھے، لیبارٹریز کی رپورٹس اب تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top