
سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل چارجز کی وصولی کے خلاف حکمِ امتناع میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
کے الیکٹرک کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالتی معاون منیر اے ملک نے کہا کہ میں دلائل دینے کے لیے تیار ہوں۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ وقت کی کمی ہے، اگلی سماعت پر دلائل سنیں گے۔