گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ سے متعلق اہم انکشافات

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گروہ سے متعلق اہم انکشافات

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گرفتار گروہ سے متعلق تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

لاہور پولیس حکام کے مطابق ملوث گروہ سے تفتیش جاری ہے، گرفتار 8 رکنی گروہ کو خاتون ہیلتھ ورکر کی معاونت حاصل تھی، جس کا شوہر پراپرٹی ڈیلر ہے، جو گردے کی فروخت کرنے والوں کا بندوبست کرتا تھا۔

حکام کے مطابق گرفتار ڈاکٹر کی غیر موجودگی میں موٹر مکینک مریضوں کی سرجریز کرتا تھا، جس نے پیوند کاری کی تربیت ڈاکٹر سے حاصل کی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم ڈاکٹر سمیت دیگر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکٹر کا فرنٹ مین معذور ہے، جس نے 65 ملکی اور غیر ملکی خریداروں کےلیے گردوں کا بندوبست کیا۔

حکام کے مطابق گرفتار 2 ملزمان اپنا گردہ بیچنے کے بعد گینگ میں شامل ہوئے جبکہ ایک ملزم نے 15 افراد کو گردے فروخت کرنے پر راضی کیا۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top