ہردیپ سنگھ قتل پر کینیڈا کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں: کامران ٹیسوری

ہردیپ سنگھ قتل پر کینیڈا کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ہردیپ سنگھ کے معاملے میں کینیڈا کے مؤقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیزلی اسکینلون Leslie Scanlon نے ملاقات کی ہے جس میں کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کی خدمات اور دونوں ممالک کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھی بھارت ملوث ہے، کشمیر میں بھی کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، پاک کینیڈا تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اقتصادی تعلقات میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اُنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں کینیڈا کی ٹیم کی شرکت خوش آئند ہے۔

اس ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی اسکینلون نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔

اُنہوں نے گورنر سندھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کے لیے گورنر سندھ کی خدمات مثالی ہیں۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top