ہنگو دوبہ تھانے کی مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

ہنگو دوبہ تھانے کی مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار

خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

ہنگو دوبہ تھانے کی مسجد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2 خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہونے کے لیے وقت پر پہنچے تھے، پولیس کے بر وقت رسپانس سے ایک خودکش حملہ آور مسجد کے باہر ہلاک کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اور حملہ اوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے وقت نمازی بروقت مسجد سے نکلے، نمازیوں کے وقت پر مسجد سے نکلنے کی وجہ سے نقصان کم ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران دوسرا خودکش حملہ آور مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور کہاں سے آئے، پولیس کی تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہل کار بھی زخمی ہوئے، عینی شاہدین کے مطابق مسجد کے اندر 30 کے قریب لوگ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر فضل اکبر خان کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گيا ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کو گیٹ پر روکنے والے اہلکار نے بڑی ہلاکتوں سے بچا لیا، اگر حملہ آوروں کو بروقت نہ روکا جاتا تو جانی نقصان کا اندیشہ زیادہ تھا، فائرنگ کی آواز سن کر نمازی چوکنے ہوئے اور خود کو محفوظ کرلیا۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top