2 لاپتہ بیٹوں کی ماں کی عدالت میں دہائیاں

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ میں 2 سگے بھائیوں سمیت 10 لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کی سماعت کے دوران دکھی ماں دہائیاں دیتی رہی۔

دورانِ سماعت دو لاپتہ بیٹوں کی دکھی ماں کا عدالت میں کہنا تھا کہ پولیس 2014ء سے میرے بیٹوں کا پتہ نہیں لگا پا رہی، جے آئی ٹی اور ٹاسک فورس کے اجلاس سے بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

لاپتہ 2 سگے بھائیوں کی والدہ نے عدالت میں دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کچھ تو داد رسی کرے۔

جس پر عدالت نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹس طلب کر لیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے دورانِ سماعت آئی جی سندھ، وفاقی وزارت داخلہ کو 4 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کی ٹریول ہسٹری بھی پیش کی جائے۔




Supply hyperlink

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top